عراق

عراق، امریکہ سے مزید مدد لینا شرمندگی ، فوجی انخلاء کا وقت آگیا ہے، ہادی العامری

شیعیت نیوز: بدر آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے امریکہ سے مزید مدد لینے کو باعث شرمندگی اور عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی انخلاء کے لئے ٹائم فریم دے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف تاریخی کامیابیوں کے بعد یہ بات انتہائی مضحکہ خیز اور شرمندگی کا باعث ہے کہ عراقی فورسز کی مدد کے لئے غیر ملکی افواج موجود ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین، قیدیوں کی آزادی کے لئے پس پردہ کوششیں، موساد کے سربراہ کا خفیہ دورہ قطر

سربراہ ہادی العامری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب غیر ملکی افواج کے انخلاء کا وقت آگیا ہے کیونکہ ان کے عراق میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا ہے۔

انہوں نے عراقی سیکورٹی فورسز کو ہر میدان میں کامیاب اور فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی افواج سے مدد کی اپیل کرنا شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم پاراچنار کی پرامن فضاء کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے، علامہ شبیر میثمی

عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر جارحیت اور انسانیت سوز جرائم پر ذمہ دارانہ اقدامات کے بجائے امریکہ اور پورپ نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کی لہذا عراق اور دوسرے ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ فطری امر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button