اہم ترین خبریںپاکستان

ضلع کرم پاراچنار کی پرامن فضاء کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے، علامہ شبیر میثمی

موبائلز اور ٹیلی فون سروس بند ہے اور اہلیان ضلع کرم کو ادویات و اشیائے ضروریات کی کمی کا سامنا ہے۔ اس گھمبیر مسئلے کو سلجھانے کیلئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کی طرف سے کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خیبر پختونخوا ضلع کرم کی انتہائی تشویشناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم پاراچنار کی پرامن فضاء کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے، سیکورٹی فورسز کے حصار میں چلنے والے کانوائے پر فائرنگ سے دو طالب علم سمیت چھ افراد کی شہادت افسوسناک ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کے بعد علاقہ ڈنڈر اور بوشہرہ، علاقہ کنج علیزئی، بالش خیل اور صدہ کے درمیان لڑائی جاری رہی جبکہ پیواڑ اور تری منگل کے درمیان بھی فائرنگ جاری رہی۔ لڑائی کے دوران ابھی تک متعدد شہید ہوچکے ہیں۔ موبائلز اور ٹیلی فون سروس بند ہے اور اہلیان ضلع کرم کو ادویات و اشیائے ضروریات کی کمی کا سامنا ہے۔ اس گھمبیر مسئلے کو سلجھانے کیلئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کی طرف سے کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کا امریکی سفار خانہ کے سامنے احتجاج کا اعلان

علامہ شبیر حسن میثمی کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، نگران حکومتیں اور انتظامیہ امن قائم رکھنے کیلئے عملی اقدامات کریں اور شر انگیزی پھیلانے والے جو ملک دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں قانون کے شکنجے میں لاتے ہوئے ان کارروائیوں میں ملوث افراد کی بیخ کنی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے شہری متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیں اور اپنے علاقے کی پرامن فضاء کو سبوثاز کرنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہ دیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button