دنیا

روس اور چین نے اسرائیلی جارحیت کی حمایت میں امریکی مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے مسودہ قرارداد کو چین اور روس نے ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل، جس نے غزہ پر جاری جنگ میں 6500 سے زائد افراد کو قتل کیا ہے، نے اسے اپنے دفاع میں انجام دیا ہے۔

شفق نیوز نے کہا ہے کہ غزہ کے بارے میں امریکہ نے صہیونی حکومت کے حق میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسودہ قرارداد پیش کی تھی لیکن روس اور چین نے اپنے ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے اس قرارداد کو منظور ہونے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس قرارداد میں غزہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کی طرف اشارہ کیا گیا تھا لیکن بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حملے روکنے کے کوئی اقدامات کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل صہیونی آبادکاری کے اقدامات فوری طور پر روک دے، برازیلی وزیرخارجہ

اس مسودہ قرارداد پر بدھ کو ووٹنگ ہوئی۔ متحدہ عرب امارات نے بھی نفی میں ووٹ دیا جبکہ 10 ارکان نے حق میں ووٹ دیا جبکہ برازیل اور موزمبیق اس کا حصہ نہیں بنے۔

سلامتی کونسل میں روسی نمائندے نے کہا کہ امریکی قرارداد صہیونی حکومت کو فلسطین پر حملے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی طرف سے اجازت نامہ دینے کے مترادف تھی۔

اس موقع پر چین کے نمائندے نے کہا کہ امریکی قرارداد میں غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف ہتھیار کے استعمال کی توجیہ کی گئی تھی۔

دراین اثناء حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ روس اور چین نے صہیونی حکومت کے حق امریکی قرار داد کو ویٹو کرکے قابل تحسین اقدام کیا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے آواز اٹھانے والا کا شکریہ ادا کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کو غزہ میں انسانی حقوق کی رعایت کرنے پر مجبور کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button