اہم ترین خبریںلبنان

ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے، حزب اللہ کا دبنگ اعلان

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ حزب اللہ غزہ کے دفاع اور غاصبوں کے فلسطین، لبنان اور علاقے پر تسلط کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری تیاری کے ساتھ میدان جنگ میں موجود ہے۔

الدیار نیوز نے بتایا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ غزہ کے دفاع اور فلسطین اور لبنان پر صیہونی غاصبوں کے ظالمانہ تسلط کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کے مرکز موجود ہے اور دشمن سے ممکنہ جنگ کے اس کا ہاتھ ٹریگر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ غزہ پر قاتل صیہونی حکومت کے جرائم میں یقینی طور پر شریک ہے، آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو جنگ نہیں کہا جاسکتا بلکہ یہ عام شہریوں، بچوں اور عورتوں کا قتل عام اور فلسطینیوں کے گھروں پر وحشیانہ بمباری کی بزدلانہ کاروائی ہے۔

لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ پر وحشیانہ حملے کی ذمہ داری بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے علاوہ اس کے اندھے حامی امریکہ اور یورپ پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ سے آزاد ہونے والے صہیونی قیدی یوخاوید لیوشیتس کی نتن یاہو پر شدید تنقید

انہوں نے کہا کہ الاقصی طوفان آپریشن غاصب صیہونی رجیم کے لیے ایک ناقابل فراموش شکست اور ذلت آمیز تاریخی رسوائی ہے جب کہ امریکہ اور یورپ جانب سے اس حکومت کی جارحیت اور بربریت کی حمایت پوری انسانیت کے لئے باعث شرم ہونے کے ساتھ ناقابل فراموش شکست بھی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button