غزہ میں امداد پہنچائی اور وہاں سے نقل مکانی کو روکا جائے، صدر عبدالفتاح السیسی اور اردگان
شیعیت نیوز: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں غزہ کی پٹی کی صورت حال میں پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں صدور نے امن کو آگے بڑھانے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کو متحد پوزیشن کی طرف متحرک کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کے سربراہ کا امریکہ کو انتباہ، صہیونی جرائم کی حمایت بندکرو
ترک صدر رجب طیب نے انسانی ہمدردی کی کوششوں کو مربوط کرنے اور امن کے راستے کو فروغ دینے میں مصر کے کردار کو سراہا۔
دونوں صدور نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترک اور مصری صدور نے فلسطینیوں کے معاملے پر عالمی برادری کے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کی سازشیں برسوں تک کیلئےختم ہوگئیں، مولانا مرتضیٰ زیدی
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ بین الاقوامی قانونی جواز کے فیصلوں کے مطابق دو ریاستی حل پر مبنی حل پر عمل کیا جانا چاہیئے۔
واضح رہے کہ آج (ہفتہ) کو مصر ایک علاقائی اور بین الاقوامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں مسئلہ فلسطین کے مستقبل اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔







