اہم ترین خبریںایران

ایرانی فوج کے سربراہ کا امریکہ کو انتباہ، صہیونی جرائم کی حمایت بندکرو

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل باقری نے روسی وزیردفاع سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جرائم کا سلسلہ جاری رہا تو دوسرے عناصر جنگ میں داخل ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے روسی اور قطر کے وزرائے دفاع سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور غزہ میں صہیونی افواج کے جنگی جرائم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ایران کی مسلح افوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جرائم کی حمایت کو اسرائیل کے جرائم میں امریکی مشارکت کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہا تو صورت حال خراب سے خراب ہوسکتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں پر ہونے والے مظالم اور جنگی جرائم پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے صہیونی حکومت کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا چاہئے۔

میجر جنرل باقری نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کی جارحیت اور بعض ممالک کی جانب سے ظالم صہیونیوں کی حمایت کی وجہ سے صورت حال مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے اور اس کے نتیجے میں دوسرے عناصر میدان جنگ میں داخل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونیوں کا تاریخی یادگاروں پر حملہ داعش کے طرز عمل سے ملتا ہے، امیرعبداللہیان

گفتگو کے دوران روسی وزیردفاع نے کہا کہ روس فوری جنگ بندی اور شہریوں پر حملے بند کرنے کے حوالے سے واضح موقف رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں جنگ بندی کے لئے جمع کی گئی روسی قرارداد بعض مغربی ممالک کی مخالفت کی وجہ سے ناکام ہوگئی۔

دراین اثناء جنرل باقری نے قطر کے وزیردفاع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فلسطینی مجاہدین کے حالیہ حملے صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے مقدسات کی توہین اور عبادت گزاروں پر حملے کا نتیجہ ہے۔ ان جرائم کے بعد مسلمان خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ صہیونی بربریت اور مظالم کے بعد اس طرح کے مزید واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

امریکی حکومت کی جانب سے جنگی جرائم میں اسرائیلی کی سرپرستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ممالک کو چاہئے کہ امریکی اڈوں سے مقبوضہ فلسطین میں صیہیونی فورسز کو ہتھیار کی فراہمی بند کرنے کی کوشش کریں۔

دوسری طرف جنرل باقری نے ترکی کے وزیر دفاع یاشار گولر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہریوں کے خلاف اسرائیل کے انسانیت سوز جرائم کی روک تھام، نیز انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حکومت ترکی پر زور دیا کہ وہ غزہ کے عوام کی حمایت اور اسرائيلی جرائم روک تھام کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے۔

ترکی کے وزیردفاع یاشار گولر نے اس موقع پر کشیدگی میں کمی اور جھڑپیں بند کرانے کے لیے انقرہ کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس بارے میں جو بھی ممکن ہے وہ انجام دیتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button