دنیا

روس نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کو ’جرم اور غیر انسانی فعل‘ قرار دے دیا

شیعیت نیوز: روسی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر حملے اور اس کے نتیجے میں 800 سے زائد شہادتوں کو غیر انسانی فعل اور جرم قرار دیا۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر حملے اور اس کے نتیجے میں 800 شہادتوں کو غیر انسانی فعل اور جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر اسرائیل اس حملے میں ملوث نہیں ہے تو وہ اس کی سیٹلائٹ تصاویر لازمی جاری کرے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اسپتال پر حملے کو ہم لازمی طور پر ہم مجرمانہ فعل کے جرم کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہ انتہائی غیر انسانی عمل ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیلتی صورت حال خطے کے باہر تک پہنچ چکی ہے، یہ عالمی پیمانے پر ایک عالمی بحران ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کبھی نہیں جھکے گا، جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابوشریف

دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ یورپ میں اگر ایٹمی میزائل تعینات کئے گئے تو روس کی جانب سے بھی جوابی اقدام عمل میں لایا جائے گا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے جوہری اقدامات پر روس نے یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ محمکے کے سربراہ ولادیمیر پریما کوف نے پیر کے روز کہا کہ ماسکو جوہری تجربات میں واشنگٹن سے پہلے کوئی قدم نہیں اٹھائے گا مگر یہ کہ امریکہ کی جانب سے ایسا کوئی قدم اٹھایا جائے کہ جس کے جواب میں روس بھی کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے۔

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ماسکو برطانیہ میں امریکی ایٹمی اسلحے کی تعیناتی کو ایک ایسے عمل کے طور پر دیکھے گا کہ جس کے مقابلے میں روس اپنے مفادات کے دفاع کی خاطر ویسے ہی اقدامات عمل میں لائے۔

اس بیان کے مطابق ماسکو برطانیہ میں امریکی ایٹمی اسلحے کی تعیناتی سے متعلق واشنگٹن کے اقدامات پر پوری نظر رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button