آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کا 14 واں MQ-1 ڈرون مار گرایا گیا، سپاہ پاسداران
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کا چودھواں جدید MQ-1 ڈرون آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں سیریک کے سامنے ایرانی فضائی حدود میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ڈرون کو چند گھنٹے قبل سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے جدید فضائی دفاعی نظام نے ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے کنٹرول میں ہدف بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے ضوابط توڑنے والا کوئی جہاز نہیں گزر سکے گا، جنرل عبداللہی
دوسری جانب سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے امریکی سینٹرل کمانڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے قاتل سینٹکام! 1956 کے بحران سویز نے برطانیہ کی طاقت کی حدود بے نقاب کر دی تھیں اور تاریخ کبھی کبھی اہم تزویراتی گزرگاہوں پر اپنا رخ بدل لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کے دعوے کو محض بیان جاری کر کے نہیں بلکہ آزاد ذرائع کے شواہد سے ثابت کیا جائے، کیونکہ آبنائے ہرمز کی حقیقت کا فیصلہ فضا، زمین اور سمندر میں ہوتا ہے، سوشل میڈیا اور امریکی میڈیا وار رومز میں نہیں۔






