مقبوضہ فلسطین

غزہ کبھی نہیں جھکے گا، جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابوشریف

شیعیت نیوز: جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف نے کہا ہے کہ اس وقت غزہ میں دنیا کی آنکھوں کے سامنے نسل کشی ہورہی ہے لیکن غزہ کبھی نہیں جھکے گا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف نے ارنا کے ساتھ بات چیت میں بتا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کی منصوبہ بندی حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے کی اور اسی نے یہ آپریشن شروع کیا لیکن آپریشن شروع ہوتے ہی جہاد اسلامی اس میں شریک ہوگئی اور اس وقت بھی دیگر استقامتی تنظیموں کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آپریشن طوفان الاقصی کے ابتدائی لمحات میں ہی صیہونی حکومت پر کار وار لگے اور استقامتی محاذ کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی کے سربراہ فواد علی ابو بطیحان اسرائیلی بمباری میں شہید

جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو بچانے کے لئے پوری مغربی دنیا، بالخصوص امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس پوری قوت کے ساتھ میدان میں آگئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت ختم ہورہی تھی۔

ناصر ابو شریف نے کہا کہ مغربی دنیا نے اس وقت صیہونی حکومت کو غزہ میں ہر قسم کے جرائم اور قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، غزہ کے کئي محلے مکمل طور پر زمین کے برابر ہوگئے ہیں اور درحقیقت دنیا کی آنکھوں کے سامنے، اور امریکہ و یورپ کی مکمل حمایت سے غزہ میں وحشیانہ نسل کشی کی جارہی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامی امریکہ اور یورپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ غزہ جھکنے والا نہیں ہے اور غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم صیہونی حکومت، امریکہ اور یورپ سے ، عالم اسلام اور انسانی دنیا کا غیظ و غضب بڑھنے کا باعث ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button