اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی کے سربراہ فواد علی ابو بطیحان اسرائیلی بمباری میں شہید

شیعیت نیوز: غزہ کی پٹی میں حکومت  کے سینیر عہدیدار اور غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی  کے سربراہ میجر جنرل فواد علی ابو بطیحان اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔ ان کی شہادت اس وقت ہوئی جب اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر شدید بمباری کی۔

گورنمنٹ ورک فالو اپ نے کہا کہ ہم ایک ایسے حکومتی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں جنہوں نے حکومت میں کئی شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور خلوص کے ساتھ کام کرنے اور ہمارے لوگوں کی خدمت کرنے کی ایک مثال تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد علی ابو بطیحان دیگر حکومتی عہدیداروں کی طرح اسرائیلی بمباری کےدوران بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز شہید میجر جنرل ابو بطیحان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس میں وہ اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت جام شہادت نوش کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر حملے کا ذمہ دار امریکہ ہے، اسماعیل ہنیہ

دوسری جانب فلسطینی ذرائع ابلاغ نے المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کے گزشتہ رات کے حملے کے خلاف رد عمل میں مغربی کنارے میں ہڑتال کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی کے بارہویں دن اور غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مغربی کنارے کے مختلف صوبوں نے غزہ کے باشندوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ان صوبوں میں یونیورسٹیوں میں تعطیل ہے جبکہ بینک فیکٹریاں دوکانیں اور تجارتی مراکز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

دریں اثناء قومی اور اسلامی گروہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ تمام علاقوں، سڑکوں اور اسکوائر پر صیہونی حکومت کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

گزشتہ شب مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ فلسطینی قوم کے حقوق کی بازیابی کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button