دنیا

جھوٹ اور بے بنیاد الزامات صہیونی حکومت کی پرانی عادت ہے، امریکی چینل این بی سی

شیعیت نیوز: نیوز چینل این بی سی نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں پر ہسپتال پر حملے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور دوسروں پر الزام لگانا اسرائیل کی پرانی عادت ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ میں المعمدانی ہسپتال پر حملے سے خود کو بری الذمہ قرار دینے کی صہیونی حکومت کی کوششوں کے بعد امریکی نیوز چینل این بی سی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس اس قدر تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں ہیں۔ جھوٹ بولنا اور بے بنیاد الزامات عائد کرنا صہیونی حکومت کی پرانی عادت ہے۔

اس سے پہلے صہیونی فوج نے غزہ میں ہسپتال پر حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا جبکہ بعض صہیونی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ مقاومتی میزائل لگنے سے ہسپتال میں دھماکہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی غزہ کے اسپتال پر حملے کی مذمت

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے صہیونی حکومت کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔ تنظیم کے ترجمان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت کے میزائل لگنے کے صہیونی دعوے بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ المعمدانی ہسپتال پر صہیونی فوج کے حملے کے نتیجے میں اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ بعض ذرائع نے شہداء کی تعداد 800 بتائی ہے۔

دوسری جانب بی بی سی نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور شدت کو دیکھتے ہوئے زیادہ گمان یہی ہے کہ اسرائیلی میزائل لگنے سے دھماکہ ہوا ہے۔

امریکی رونامے وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ ہسپتال پر امریکی ساختہ بم ایم کے 84 فائر کیا گیا تھا جس کا وزن ایک ٹن اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button