اہم ترین خبریںدنیا

شمالی افغانستان میں شیعہ مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 15 نمازی شہید

شیعیت نیوز: شمالی افغانستان میں شیعہ مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 15 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

شمالی افغانستان کے صوبہ بغلان میں طالبان حکومت کے ایک عہدیدار نے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان شیعہ مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین پر صہیونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

افغانستان کی طلوع نیوز ایجنسی نے شمالی افغانستان کے صوبہ بغلان کے مرکز میں پل خمری کے علاقے میں واقع امام زمان مسجد میں 15 نمازیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

اس افغان میڈیا نے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اس حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بعض افغان میڈیا نے دھماکے کی وجہ خودکش بمبار قرار دیا ہے تاہم طالبان حکام نے اعلان کیا ہے کہ واقعے کی تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں اور اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا ٹک ٹاک کو غزہ پر حملوں سے متعلق مواد ہٹانے کے لیے الٹی میٹم

جبکہ اس طالبان عہدیدار نے اعلان کیا کہ حکام دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

داعش کی طرف سے شیعہ عبادت گزاروں کے خلاف کی جانے والی متعدد دہشت گرد کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، رائٹرز نے قیاس کیا کہ یہ دہشت گرد گروہ ذمہ دار ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button