دنیا

فلسطین پر صہیونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

شیعیت نیوز: مختلف ممالک میں عوام نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں میں شرکت کرکے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی بے گناہ عوام اور نہتے شہریوں پر صہیونی جارحیت کے خلاف جمعہ کے دن مختلف ممالک میں عوامی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

پاکستان کے عوام نے کراچی اور دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد احتجاجی ریلی نکالی اور صیہونی حکومت کی کاروائیوں کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں اور مسلمان حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی دہشت گرد حکومت کو فلسطینی عوام پر مزید ظلم کرنے سے روکنے میں کردار ادا کریں۔

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں نماز جمعہ سے پہلے اور بعد میں نکالی جارہی ہیں۔

تہران میں صبح عوام کی کثیر تعداد مختلف شاہراہوں پر نکل کر صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نماز جمعہ کے مقام کی طرف حرکت شروع کی۔

احتجاجی ریلی میں عوام کے ساتھ ساتھ اعلی حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے نمائندہ دفتر نے واشنگٹن پوسٹ کے ڈالر کو منجمد کرنے کے دعوی کو خارج کر دیا

ریلی میں بچوں اور خواتین سمیت زندگی کے مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے شریک تھے۔ شرکاء کے ہاتھوں میں ایران اور فلسطین کے پرچم تھے۔ فلسطینی مظلوم عوام کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف درج نعرے توجہات کا مرکز تھے۔

تہران کے علاوہ تمام صوبائی دارالحکومتوں اور چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں جاری ہیں۔

ایران کے علاوہ پاکستان، عراق، یمن سمیت مختلف ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں عوام صہیونی مظالم کے خلاف ریلیاں نکال رہے ہیں۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں التحریر اسکوائر پر عوام کی کثیر تعداد جمع ہوکر اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا۔

یمن میں عوام نے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔

ریلی کے شرکاء نے امریکہ کو اسرائیل لے ساتھ جرائم میں شریک قرار دیتے ہوئے مقاومت کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد پر آمادگی ظاہر کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button