اہم ترین خبریںدنیا

یورپی یونین کا ٹک ٹاک کو غزہ پر حملوں سے متعلق مواد ہٹانے کے لیے الٹی میٹم

 شیعیت نیوز: یورپی یونین نے سماجی رابطے کی ایپ ’ٹک ٹاک‘ کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملوں سے متعلق اپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات، خبروں اور ویڈیوز کو روکنے کے لیے کارروائی کرے اور یورپی یونین کو اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی فوری تفصیلات فراہم کرے۔

یورپی یونین کے سوشل میڈیا سے متعلق سربراہ تھیری بریٹن نے ’ٹک ٹاک‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شوزی چیو کو ایک خط کے ذریعے متنبع کیا ہے اور 24 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔

انھوں نے شوزی چیو کو لکھے گئے خط میں کہا کہ یورپی یونین کے پاس ایسے شوائد ہیں کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد یورپی یونین میں غیر قانونی مواد اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے ان کے پلیٹ فارم’ ٹک ٹاک‘ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یورپی یونین کے سوشل میڈیا سے متعلق سربراہ نے کہا کہ ای یو ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) میں مواد کے اعتدال سے متعلق قواعد واضح ہیں اور انہوں نے اپنے خط میں کچھ ذمہ داریوں کی وضاحت بھی کی ہے۔

حال ہی میں نافذ کردہ ڈی ایس اے کے تحت بڑے آن لائن پلیٹ فارمز کو یورپی یونین کے قواعد پر نہ اترنے والے مواد کو ہٹانے اور صارفین کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین کے سوشل میڈیا سے متعلق کمشنر نے ایکس کے مالک ایلون مسک اور میٹا پلیٹ فارمز کے مارک زکربرگ کو بھی رواں ہفتے کے اوائل میں خطوط لکھے تھے۔

جس کے جواب میں ایکس کی چیف ایگزیکٹیو لنڈا یاکارینو نے کہا کہ ایکس نے اسرائیل پر حملے کے بعد سے حماس سے وابستہ سینکڑوں اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے اور ہزاروں مواد کو ہٹانے یا لیبل لگانے کے لیے کارروائی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button