دنیا

وائٹ ہاؤس نے بائیڈن کے القسام بریگیڈز پر بچوں کے قتل کا الزام واپس لے لیا

شیعیت نیوز: وائٹ ہاؤس نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ پر اسرائیلی بچوں کے قتل عام سے متعلق عائد الزامات کو واپس لے لیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ان بیانات کو واپس لے لیا ہے جن میں انہوں نے عزالدین القسام بریگیڈز کے کارکنوں کے حملے کے مناظر کی پرتشدد تصاویر کے بارے میں اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز یہودی برادری کے لوگوں سے خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں بچوں کے سر کاٹتے ہوئے تصویریں دیکھنی پڑیں گی، حماس کے لوگوں نے بچوں تک کو نہیں بخشا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : یمن نے فلسطین کے بارے میں جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’نہ تو صدر بائیڈن اور نہ ہی کسی امریکی اہلکار نے اس بارے میں کوئی تصاویر دیکھی ہیں اور نہ ہی آزادانہ طور پر تصدیق شدہ رپورٹس دیکھی ہیں۔‘‘

ترجمان نے مزید کہا کہ مبینہ مظالم کے حوالے سے بائیڈن کے بیانات اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ترجمان اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے الزامات پر مبنی تھے۔

حماس نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز بچوں کو نشانہ نہیں بناتیں۔ مغربی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی بیانیے کے حوالے سے درست اور متعصب نہ ہوں۔

حماس کے بیان کے بعد وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں صفائی پیش کی۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ’’جو بائیڈن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ایک ترجمان کے بیان کی بنیاد پر بچوں کے سر کاٹے جانے کی بات کہی تھی۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button