سعودی عرب

فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے پر سعودی عرب کے ولی عہد کی تاکید

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ریاض، فلسطینی عوام کے خلاف جنگ رکوانے کے لئے تمام علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں ابتر انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا موقف، جامع منصفانہ امن کے حصول کے لئے بروئے کار لائی جانے والی کوششوں کی حمایت پر استوار ہے۔

انھوں نے بین الاقوامی قوانین اور انسان دوستانہ اصول کی پابندی اور اسی طرح عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر سعودی عرب کی مخالفت پر تاکید بھی کی۔

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض فلسطینی عوام کے خلاف جنگ رکوانے کےلئے تمام علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت، فلسطینی شہداء کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی، فلسطینی وزارت صحت

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گرد و نواح میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کا یہ پہلا رابطہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button