ایران

غزہ کے عوام پر پانی بند کرنا جنگی جرم ہے، کاظم غریب آبادی

شیعیت نیوز: ایران کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نےغزہ کے عوام پر پانی بند کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام پوسٹ کرکے غزہ کے عوام پر پانی بند کئے جانے کی مذمت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکا جائے، امیر عبداللہیان کا انٹونیو گوٹرش کو خط

انھوں نے لکھا ہے کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی کے حق کو انسانی حق کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام پر پانی بند کرکے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

ایران کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ داعش نے بھی دوہزار سولہ میں شام کے شہر حلب کا پانی کاٹ دیا تھا اور شام میں اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے رابطہ کار نے اس کارروائی کو جنگی جرم قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کا پہلی بار عبرانی زبان میں صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انتباہی پیغام

یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر توانائی یسرائیل کیٹس نے کہا کہ ’’میں نے غزہ کے لئے پانی کی سپلائی فوری طور پر منقطع کرنے کا حکم دیا ہے۔‘‘

صیہونی حکومت کے وزیرجنگ یوآف گالانت نے بھی غزہ کے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کئے جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان کے حکم کے مطابق اس علاقے میں پانی، بجلی یا ایندھن داخل نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button