ایران

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکا جائے، امیر عبداللہیان کا انٹونیو گوٹرش کو خط

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں صیہونی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے وحشیانہ مظالم اور جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہر طرح کے قبضے اور جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے جائز حق پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں جاری صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور مظالم پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کا پہلی بار عبرانی زبان میں صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انتباہی پیغام

حسین امیر عبداللہیان نے فلسطینی عوام پر قدس کی غاصب حکومت کے مظالم اور امریکہ اور مغرب کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے ہر طرح کی جارحیت اور قبضے کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے جائز حق پر تاکید کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور اس کے سیکرٹری جنرل کو غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے سلسلے میں ان کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے صیہونی حکومت کی اندھا دھند انتقامی کارروائی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

حسین امیرعبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین خصوصا غزہ پٹی میں عالمی قوانین منجملہ انسان دوستانہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم نیز نسل کشی کی روک تھام کے لئے فوری طور پر اقدام کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button