رہبر معظم کا پہلی بار عبرانی زبان میں صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انتباہی پیغام
شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ایکس اکاؤنٹ Khamenei.ir نے ایک بے مثال اقدام کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبرانی میں ایک ٹویٹ شائع کیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹویٹ میں رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا عبرانی زبان میں صیہونیوں کو خطاب میں آج کا انتباہ شائع کیا گیا جس میں 7 اکتوبر کو ہفتے کے روز مزاحمتی قوتوں کی طرف سے حملے کو غاصب صیہونی حکومت کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ اس تباہ کن صورت حال کا سبب خود صہیونی ہیں۔
اس ٹویٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ اے صیہونی ظالمو؛ 7 اکتوبر کو ہونے والی شکست اور بھاری نقصان ناقابل تلافی ہے۔ تم نے یہ آفت اپنے ہاتھوں کمائی ہے۔
رہبر معظم انقلاب نے بھی منگل کے روز امام علی ملٹری یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں الاقصیٰ طوفان آپریشن کو ایک تباہ کن زلزلہ اور صیہونی حکومت کے لیے ناقابل تلافی انٹیلی جنس شکست اور فوجی ناکامی قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ صیہونی حکومت کے حامیوں کا اس حملے میں ایران کو ملوث ٹہھرانے کے دعوے کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی بہادر جوانوں اور اعلی منصوبہ ساز دماغوں نے یہ حیراکن تاریخی حماسہ تخلیق کیا۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا میں صیہونی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج
دوسری جانب ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے فلسطینیوں کی مدد کے لئے انسان دوستانہ امدادی کھیپ ارسال کرنے اور اس لڑائی میں زخمیوں کا علاج معالجہ ایران کےاسپتالوں میں کرائے جانے کی خبر دی ہے
مقامی میڈیا کے مطابق ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے ایک پیغام میں فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ یونس خطیب کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور مسلح تصادم کہ جس میں بڑی تعداد میں عورتيں اور بچے متاثر ہوئے ہيں۔
ایران کی ہلال احمرسوسائٹی اپنے مشن اور فرائض کی بنیاد پر اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ایک رکن کے طور پر، انسان دوستانہ امداد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ اور انسانی ہمدردی کے تحت ایران کے اسپتالوں میں ان جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کا علاج کرنے کے لیے ایران تیار ہے۔







