القدس کونسل پاکستان کے زیراہتمام فلسطینی مجاہدین کی کامیابی پر جشن، آتش بازی، مٹھائی تقسیم
شیعیت نیوز: القدس کونسل پاکستان کے زیراہتمام فلسطینی مزاحمت کی غاصب اسرائیل کے مقابلہ میں عظیم الشان کامیابی پر جشن فتح و مزاحمت کے عنوان سے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ فلسطینی مزاحمت سے یکجہتی کرنے کے لئے مظاہرے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکائ نے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور طوفان اقصی کے پلے کارڈ اٹھا کر فلسطینی مزاحمت سے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعلان کر رہے تھے۔ جشن فتح میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال، ادارہ خودی کے سربراہ جواد رضا جعفری، القدس کونسل کے اراکین کمیل زیدی، رانا تیمور، احسن مہدی، وحدت یوتھ کے سابق صدر رونق بخاری، آئی ایس او ملتان کے سابق ڈویژنل صدر ابوذر ہادی، حسن عباس گھلو، ارتضی نقوی اور دیگر شریک تھے۔
مقررین نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے اسرائیلی ناجائز قبضہ کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کی کامیاب کاروائی پر فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، ہم فلسطینی مزاحمت کے ساتھ ہیں اور بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، یہ مظلوموں کی فتح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرکے پوری مسلم امہ اور عرب حکمرانوں کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں فلسطین کی مزاحمت کی حمایت کی جا رہی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے نگران وزیراعظم نے انتہائی کمزور اور کھوکھلا موقف اپناتے ہوئے اسرائیل سے ہمدردی کرنے کی کوشش کی ہے جس پر پاکستان بھر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فلسطینی مجاہدین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا جشن ،کیک بھی کاٹا گیا
مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان اس تسلیم نہیں کرے گا لیکن نگران حکومت کے اسرائیل سے متعلق نرم گوشہ نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب حکومتیں کو اسرائیل کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہی تھیں ان کو جان لینا چاہیئے کہ اسرائیل کا وجود زیادہ دیر باقی رہنے والا نہیں ہے لہذا اپنے غلط اقدامات کو قبل از وقت درست کرلیں۔







