لاہور میں فلسطینی مجاہدین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا جشن ،کیک بھی کاٹا گیا
شیعیت نیوز: لاہور میں فلسطینی مجاہدین سے اظہار یکجہتی کیلئے جشن کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کیخلاف اور فلسطین کے غیور مجاہدین کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کی کامیابی کی خوشی میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت اور برائت کیلئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے باہمی اشتراک سے مسلم ٹاون موڑ وحدت روڈ پر بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرگودھا سےتعلق رکھنے والےمیجر سیدعلی شاہ شیرازی حوالدارسمیت دہشت گردوں کے حملے میں شہید
شہریوں کی بڑی تعداد اس مظاہرے میں شریک ہوئی۔ جوانوں نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل و امریکہ کیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر اسرائیل کے پرچم کو بھی نذرآتش کیا گیا۔ احتجاج کے آخر میں فلسطینیوں کی کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
علامہ ڈاکٹر گلزار احمد جعفری سیکریٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اور علامہ ظہیر الحسن کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اور برادر رانا کاظم ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور برادر ظفر عباس تحصیل صدر جڑانوالہ اور برادر انصر رابطہ سیکریٹری تحصیل جڑانوالہ نے بھی شرکت کی ۔







