اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈز کی صیہونی بستی سدیروت پر راکٹوں کی بارش

شیعیت نیوز: القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے صہیونی بستی سدیروت پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔

المیادین نے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈز کے تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی بستی سدیروت پر100 میزائلوں سے ایک نئے حملے کا آغاز ہوا ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں صیہونی فوج کی جارحیت اور فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی کے جواب میں کیا گیا۔

القسام بریگیڈ نے تاکید کی کہ ہم آنے والے گھنٹوں میں القسام فورسز کے ہاتھوں گرفتار صیہونی قیدیوں کی تعداد کا اعلان کریں گے۔

دراین اثناء حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی قصبے صوفا میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت حماس کے سامنے بے بس، نیتن یاہو نے امریکہ سے امیدیں وابستہ کرلیں

اس سے پہلے المیادین کے نمائندے نے مقاومتی تنظیموں کے اعلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ مقاومتی محاذ کی جانب سے غزہ کی پٹی سے ملحقہ صہیونیوں کالونیوں پر میزائل حملے جاری ہیں۔

فلسطینی تنظیموں کے حملوں کے بعد اسرائیلی حکام نے حماس اور غزہ کے خلاف وسیع حملوں کی دھمکی دی ہے۔

مبصرین کے مطابق جنگ کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لئے قطر اور مصر جیسے عرب ممالک نے کوششیں شروع کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب عبرانی میڈیا نے صہیونی ٹی وی چینل 13 کے سیاسی امور کے تجزیہ کار ’’اری شاویط‘‘ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہم 1948 کے بعد سے انتہائی مشکل اور خوفناک صورت حال میں رہ رہے ہیں۔ ہمیں جاگنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک خوف ناک قومی تباہی کی منجدھار میں پھنسے ہیں۔

ادھر صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک نے بھی زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کو زمین بوس کر دیں گے لیکن ایران اسرائیل کو زمین بوس کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button