دنیا

صہیونی حکومت حماس کے سامنے بے بس، نیتن یاہو نے امریکہ سے امیدیں وابستہ کرلیں

شیعیت نیوز: حماس کے اچانک اور وسیع حملوں کا موثر جواب میں صہیونی دفاعی نظام مکمل ناکام ہونے کے بعد نیتن یاہو امریکی آقاؤں کے دامن سے لپٹ گئے۔

آکسیوس نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے حملے روکنے میں اسرائیلی دفاعی ناکام ہوگیا ہے۔ مزید نقصانات اور رسوائی سے بچنے کے لئے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن سے تیلی فون پر رابطہ کرکے آئرن ڈوم جیسے دفاعی نظام کو طاقتور بنانے کے لئے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

دراین اثناء امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے فلسطینی اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ غرب اردن میں حالات پرامن بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں : جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پر جارحیت کے لئے گرین سگنل

اس سے پہلے اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد کے سابق سربراہ افراہیم ہالیوی نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس کے حملے انتہائی حیرت ناک تھے۔

ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ حماس کے پاس راکٹوں اور میزائلوں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے۔ ایک دن کے اندر اتنی بڑی تعداد میں میزائلوں اور راکٹوں کا فائر ہونا ہمارے تصور سے باہر تھا

یاد رہے کہ عبرانی میڈیا نے صہیونی وزارت صحت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طوفان الاقصی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اب تک 1864 صہیونی زخمی ہونے کی وجہ سے ہستپالوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔

گذشتہ رات غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 350 سے اضافہ ہونے کی خبر دی تھی۔ 1700 سے زائد زخمیوں میں سے 270 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button