حماس کا آپریشن ایران کی حمایت اور رہنمائی کے بعد عمل میں آیا، اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ

08 اکتوبر, 2023 10:00

شیعیت نیوز: اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں حماس کا آپریشن ایران کی مدد و رہنمائی کے بعد عمل میں آیا۔

انہوں نے بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ آج حماس کا اصلی چہرہ آشکار ہوا، ایک ایسی فورس جس کا ہدف صرف جنگ و جدل ہے۔ انہوں نے اس آپریشن کو یہودیوں کے مقدس دن انجام دیا۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت پر پردہ پوشی کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے گا۔ اسرائیل تمام چیلنجز پر قابو پا لے گا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی سرحد سے صہیونی فوجیوں پر مارٹر حملہ

اسرائیلی صدر کے دعوے کے برعکس ’’جیوش کرانیکل‘‘ کے ایڈیٹر نے اپنے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس واقعے کے بعد اسرائیل کو بڑی عسکری و حفاظتی شکست ہوئی۔ میں نے اپنی عمر میں ایسا کوئی حادثہ نہیں دیکھا تھا۔

صدر اسحاق ہرتزوگ نے تمام ممالک سے حماس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔

روس میں تعینات صیہونی سفیر الیگزینڈر بن ذوی نے کہا کہ صیہونی حکام سمجھتے ہیں کہ ایران، حماس کی مالی امداد کرنے کی وجہ سے ان کارروائیوں کا ذمے دار ہے۔

صیہونی سفیر نے آج کی کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم نے ہمیشہ تنازعات کا حل پیش کیا۔ ہمارے پاس غزہ کے باشندوں کے خلاف کچھ نہیں۔ انہوں نے بھی باقی صیہونی ذمے داران کی طرح فلسطینی بچوں اور عورتوں پر اسرائیلی مظالم کو چھپایا۔

انہوں نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں انہیں یرغمال بناتی ہیں، انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ اس کام میں دوسری قوتیں بھی کار فرما ہیں۔

مذکورہ صیہونی سفیر کے مطابق ایران ان دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ہے اور یہ مقاومتی تنظیمیں اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

2:15 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔