لبنان

لبنان کی سرحد سے صہیونی فوجیوں پر مارٹر حملہ

شیعیت نیوز: لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ داغ کر حماس کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر بھی راکٹ سے حملہ کیا۔

فلسطین الیوم نےکہا ہے کہ صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق لبنان کی سرحد سے شبعا اور جبل الشیخ میں واقع دہشت گرد صہیونی فورسز کے ٹھکانوں پر مارٹر گولے داغے گئے ہیں۔

صہیونی فوج کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق عبرانی ذرائع ابلاغ نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی مشترکہ سرحدوں پر حالات پرامن ہونے کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق سرحدی علاقے میں دو مقامات پر صہیونی فورسز کے ٹھکانے مارٹر گولوں کا نشانہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : زہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر مسلم دنیا کا ملا جلا ردعمل

تازہ تنازعہ نے غاصب ریاست اسرائیل کو دنگ کردیا ہے، کیونکہ اسرائیل کی انٹلی جینس حماس کے حملوں کی بو تک نہیں پاسکی۔

حماس کے مجاہدین نے اتنا بڑا حملہ کیا اور اسرائیل کے سرحدی شہر میں داخل ہوکر شہریوں اور فوجیوں کو یرغمالی بنا کر لے گئے۔

اب اسرائیل کے خوفناک حملووں نے غزہ کو ایک بار پھر ملبہ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

دوسری جانب عبرانی میڈیا نے صہیونی وزارت صحت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طوفان الاقصی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اب تک 1864 صہیونی زخمی ہونے کی وجہ سے ہستپالوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔

گذشتہ رات غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 350 سے اضافہ ہونے کی خبر دی تھی، 1700 سے زائد زخمیوں میں سے 270 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button