اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کے سینیر افسر پکڑ لیے ہیں، صالح العاروری

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے ’طوفان الاقصی‘ جنگ کا مقصد فلسطینی قوم اور ہمارے مقدسات کی آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اور وہاں کے مطالبات کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہم ایک مظلوم قوم ہیں جسے دشمن سے آزادی حاصل کرنے کی جنگ ہے۔

صالح العاروری نے الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ اس وقت دشمن کے خلاف جاری معرکہ کوئی آپریشن یا کارروائی ہے بلکہ ایک جنگ ہے جو پھیلے گی، بڑھے گی اور گہری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن طوفان الاقصیٰ ، اسرائیل کو ناقابل یقین وحشت و خوف اور بے بسی کا سامنا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پوری دنیا خاموش رہتی تو ہم اپنے مقدسات کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ اگر یہ حملے اور مقدسات کی بے حرمتی جاری رہتی ہے تو  مسجد اقصیٰ  کے اندر ایک نیا فتنہ مسلط کرنے کی سازش کی جائے گی۔ اس لیے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا ہمیں اطلاع ملی تھی کہ اسرائیلی قابض فوج یہودی تعطیلات کے بعد مغربی کنارے اور غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف ایک بڑی جارحیت کرنے اور مسجد اقصیٰ پر جارحیت مسلط کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسی وجہ سے یہ جنگ ہوئی۔ منصوبہ بندی کے مطابق عمل درآمد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین اسرائیلی قابض فوج کے اعلیٰ افسران کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جب تک جیلوں کو صاف نہیں کیا جاتا ہم مزید پکڑیں گے۔ جنگ اپنے عروج پر ہے اور قیدیوں کو آزاد کرانے کی جنگ دہلیز پر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button