اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

آپریشن طوفان الاقصیٰ ، اسرائیل کو ناقابل یقین وحشت و خوف اور بے بسی کا سامنا

مجاہدین قدس شہر کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں۔عسقلان شہر کی حدود میں گھسمان کی جنگ جاری ہے۔

شیعیت نیوز: فلسطین میں حالات کافی حدتک غیر معمولی سمیت اختیار کررہے ہیں پوری تاریخ میں اسر ا ئیل کو ایسی کاروائی اور وحشت و خوف اور بے بسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے جو اس وقت ہورہا ہے۔

مجاہدین قدس شہر کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں۔عسقلان شہر کی حدود میں گھسمان کی جنگ جاری ہے۔

مزائیل حملوں کے بعد بارڑ کاٹ کر سینکڑوں اسلا می جہا د کے سپاہی قابضین کے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جہاں گلی گلی میں لڑا ئی جاری ہے ۔
ممکنہ طور پر صورتحال ایک بڑے معرکے کی جانب جاسکتی ہے۔

غزہ سے اسر ا ئیل پر حملے کو تقریبا سات گھنٹے ھونا والے ھیں ، غاصب اسر ا ئیلی حکومت ابھی تک سکتے کے عالم میں ھے ، اس وقت غز ہ اور اسرائیلی غاصب رژیم کے بارڈر ایریا میں قائم کی گئی بستیوں پر فلسطینی مقاو مت کا قبضہ ھے سینکڑوں اسر ا ئیلی یا مارے گئے ھیں یا زخمی ھیں ، بہت زیادہ کو اسیر کر لیا گیا ھے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجا ھد ین مقبوضہ شھر اشکلو ن میں داخل ھوچکے ھیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مزاحمت نے عملی طور پر یہ جنگ جیت لی ہے، صیہونی میڈیا کا اعتراف

اس وقت اسر ا ئیل میں سینکڑوں مقامات پر فلسطینی مزا حمت اور مقاومت کرنے والے مجا ھد ین قا تل اسرائیلی فوجیوں سے بر سرپیکار ھیں۔

اسرائیل کے دوسرے بڑے پارو پلانٹ میں مزائیل حمل ے سے آ گ لگ چکی ہے۔
ایک اہم کمانڈر نیمرود الونی سمیت درجنوں ا سرا ئیلی گرفتار ہوئے ہیں ۔
جنگ گلی گلی ہورہی ہے اور میدان معرکہ دشمن کا علاقہ ہے جہاں جو بھی نقصان ہوگا ان کا ہوگا۔

ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب سعودی عرب سمیت بہت سے اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کی طرف جا رہے ہیں۔ حماس کا اسرائیل پر حملہ کرنا حالات کو کس رخ موڑے گا۔۔؟
اور خطے میں وہ ممالک جو اسر ا ئیل کو تسلیم کرنے کے لیے آمادہ تھے ان کا کہا رد عمل ہو گا۔۔۔؟
جاری ہے ۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button