چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی جشن ولادت حضرت محمد مصطفیٰ ؐ اور امام جعفرصادقؑ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

03 اکتوبر, 2023 20:32

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 17 ربیع الاول بمناسبت ولادت باسعادت پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ص و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر تمام محبان محمد و آل محمد علیہم السلام اور بالخصوص حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے نبی کریم ص اور ان کی آل اطہار ع سے عشق انسانیت کی معراج ہے، آپ کی تعلیمات سے ہمیں وحدت اور یگانگت کا درس ملتا ہے، پرامن معاشرے کے قیام، باہمی بھائی چارے اور رواداری کے لئے آپ کی پاکیزہ سیرت و کردار پر عمل پیرا ہونا اشد ضروری ہے، اسلام دشمن قوتیں عالم اسلام کے درمیان انتشار و افتراق کو ہوا دے کر انہیں کمزور کرنے کے درپے ہیں، استعماری و استکباری طاقتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کا نسخہ کیمیاء صرف اور صرف مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت ہے اور یہی حقیقی اسوہ حسنہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی جماعتوں کے قائدین کی کوئٹہ میں اہم بیٹھک،سانحہ مستونگ اور ہنگو کی مذمت ،اتحاد امت پراتفاق

انہوں نے کہا کہ امامت و ولایت کے چھٹے تاجدار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کو دین ناب کی ترویج واشاعت کے لیے سازگار ماحول میسر آیا، آپ نے علوم قرآنی، احادیث، فقہ واصول اور سیرت سے مسلمانوں کی ابدی اور دائمی رہنمائی فرمائی، جس میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کی فلاح مضمر ہے، آپ نے تعلیمات اسلام کی تبلیغ کا بہترین فریضہ انجام دے کر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو رائج کیا، جس سے آج تک تشنگان علم و معرفت اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں، آپ نے دین مبین اسلام کو جلا بخشی، دور حاضر میں اسلامی معاشرہ بالخصوص اور جدید علوم اور ترقی سے محبت رکھنے والے علم کے متلاشی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے علوم، سیرت اور اصولوں کا مطالعہ کرتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہوں تو دنیا میں پھر سے علم کا غلبہ ہو جائے گا، جہالت و تاریکی کے بادل چھٹ جائیں گے، انسانیت کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ اور مسائل حل ہو جائیں گے۔

3:05 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top