شیعہ سنی جماعتوں کے قائدین کی کوئٹہ میں اہم بیٹھک،سانحہ مستونگ اور ہنگو کی مذمت ،اتحاد امت پراتفاق

03 اکتوبر, 2023 13:01

شیعیت نیوز: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنماء مولانا رستم علی نورانی، سنی تحریک کے صوبائی رہنماء مولانا نواب الدین ڈومکی، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنماء حافظ سعید احمد بنگلزئی، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ سید محمد رضا اخلاقی اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت علیہم السلام کے ضلعی رہنماء علامہ سیف علی ڈومکی نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت دینی فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، شیعہ قومی تنظیمات کا اہم اجلاس، میلاد النبیؐ پر خودکش حملوں اورگستاخانِ اہل بیتؑ کے خلاف عدم کارروائی کی مذمت

کوئٹہ میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجلاس میں علمائے کرام نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستونگ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مستونگ کے شہداء کے لئے کم از کم بیس لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا جائے، جبکہ زخمیوں کے مکمل علاج کروانے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو امدادی رقم دی جائے۔ تاکہ وہ اپنا مکمل علاج کرائیں اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔ کیونکہ سانحے کے متاثرین کی اکثریت غریب لوگوں پر مشتمل ہے۔ شیعہ سنی علماء کرام سانحے کے زخمیوں کی عیادت کے لئے کمبائنڈ ملٹری ہاسپیٹل سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے۔ انہوں نے زخمیوں اور ان کی تیمارداری میں مصروف عزیزوں سے مل کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

8:11 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top