عراق

عراقی سیاستدان عراق کو امریکی غلامی سے آزاد کرائیں، عراق کی الفتح الائنس

شیعیت نیوز: عراق کی الفتح الائنس نے اس ملک کے سیاسی اور اقتصادی میدان میں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئےامریکی حکمرانی سے عراق کو نکالے جانے پر تاکید کی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ سے اپنی وابستگی کو ختم کرکے اپنی معیشت کو مستقل بنانے کے لئے کوشش کرنی ہوگی ۔

العامری نے عراقی سیاستدانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جرات کے ساتھ عراق کی معیشت میں استقلال پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہوں اور عراق کو امریکی غلامی سے باہر نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک و زخمی

دوسری جانب عراق کی الفتح الائنس کے رہنما نے اس ملک کی سیاسی اور اقتصادی آزادی اور عراق کو امریکی حکمرانی کے دائرے سے نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عراق کی الفتح الائنس کے سربراہ عائد صاحب نے کہا ہے کہ عراق میں فیصلہ ساز حلقوں پر امریکہ کا اب بھی کنٹرول ہے اور وہ اس ملک پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

عائد صاحب نے کہا کہ اس عمل کا جاری رہنا واضح کرتا ہے کہ عراق ابھی بھی باضابطہ طور پر آزاد نہيں ہوا ہے اور امریکہ بدستور اس ملک کے سیاسی فیصلوں پر اثرانداز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم عراق اور قطر کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے موازنہ کرتے ہیں تو ہمیں بہت فرق نظر آتا ہے اور قطر کو عراق پر برتری حاصل ہے۔

صاحب نے کہا کہ اس عمل کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ عراق نے باضابطہ طور پر اپنی آزادی دوبارہ حاصل نہیں کی ہے اور اس ملک کے سیاسی فیصلوں پر اب بھی امریکہ کا کنٹرول ہے۔

عراق کی الفتح الائنس کے سینئر رکن نے مزید کہا کہ ہمیں عراق کے سیاسی حالات کو امریکی مداخلت سے چھٹکارا دلانے کے لئے طویل وقت درکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button