اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ، جنوبی علاقے کریات ملاحی کے نزدیک ہوا۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد قریبی علاقے سے فائرنگ بھی کی گئی۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس چیز سے ہوا ہے۔

یہ دھماکہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب صیہونی فوجیوں کو یہودیوں کے عید کے موقع پر ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونیوں کی تخریب کاری، مسجد اقصیٰ کے نیچے نئی سرنگ کھود دی

یاد رہے کہ صہیونی حکومت حالیہ برسوں میں امن و امان کے حوالے سے بدترین بحران کا شکار ہے۔ مسلسل بحران اور سیاسی کشیدگی کی وجہ سے مختصر عرصے کے اندر پانچ مرتبہ پارلیمانی انتخابات ہوئے ہیں۔ نیتن یاہو کے متنازعہ اصلاحاتی منصوبے کے بعد وسیع پیمانے پر عوام احتجاج کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف چودہ کارروائیاں انجام دی ہيں۔

شہاب خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صیہونی افواج کا مقابلہ کرتے ہوئے ان پر گولیاں چلائيں اور ان پر دھماکہ خیز مواد پھینکے۔

رپورٹ کے مطابق مزاحمتی فورسز کی یہ کارروائیاں قدس، نابلس، طول کرم، قلندیہ، جنین، قلقیلیہ، رام اللہ اور الخلیل میں ہوئیں اور مزاحمتی فورسز نے صیہونی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں میں تین صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button