مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی غزہ میں مزاحمت کاروں کے 3 ٹھکانوں پر گولہ باری، تین زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے میں مزاحمت کاروں کے 3 ٹھکانوں پر گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

جُمعہ کی شام جب اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 3 فلسطینی مزاحمتی رصد گاہوں پر بمباری کی تو دو شہری زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 28 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے کہا کہ اس نے غزہ میں اہداف پر حملہ کیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا جب سرحدی باڑ کےقریب احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

انہوں نے اپنی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ اس نے حماس کے 3 ٹھکانوں پربمباری کی۔

مقامی ذرائع نے واضح کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کے مشرق میں ملاکہ کے مقام پر ایک مزاحمتی رصد گاہوں کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کے مشرق میں اسی مقام پر ایک مانیٹرنگ پوائنٹ کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ اجلاس: وزیراعظم پاکستان کا سعودیہ ایران تعلقات بحالی کا خیرمقدم

وسطی غزہ کی پٹی گورنری کے مشرق میں واقع وادی ابو قطرون کے علاقے میں ایک ڈرون نے ایک مانیٹرنگ پوائنٹ پر بمباری کی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب آج شام غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر الاقصیٰ کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں 22 سے زائد شہری براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button