سعودی عرب

سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جا رہے ہیں، محمد بن سلمان

شیعیت نیوز: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیشرفت ہو رہی ہے۔

امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں پہل کی تو سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرے گا۔

دوسری جانب نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ بائیڈن کی قیادت میں ہم اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن قائم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اردو یونیورسٹی کراچی (عبدالحق کیمپس) میں یوم حسینؑ کا اجازت نامہ دوبارہ منسوخ

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا متوقع دورہ اب اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ پاکستان کئی ماہ سے سعودی حکمران کے دورے کی کوشش کر رہا ہے،

سعودی ولی عہد نے حال ہی میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے بھارت کا دورہ کیا۔ اطلاعات تھیں کہ وہ اسلام آباد میں مختصر قیام کر سکتے ہیں لیکن بعد میں یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ نے مشورہ دیا کہ سعودی ولی عہد کے چند گھنٹوں کے پڑاؤ کے بجائے بہتر ہے کہ انہیں بعد کی تاریخوں میں پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی جائے۔

ذرائع کو بتایا کہ دونوں ملک دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کیلیے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، توقع ہے کہ سعودی ولی عہد اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

سعودی ولی عہد کے ممکنہ دورہ کی وجہ سے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنا دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا، انہیں نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سعودی عرب کا دورہ کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button