اہم ترین خبریںپاکستان

اردو یونیورسٹی کراچی (عبدالحق کیمپس) میں یوم حسینؑ کا اجازت نامہ دوبارہ منسوخ

شیعیت نیوز: اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی اور ریاستی اداروں کے مشترکہ پریشر پر سالانہ یوم حسینؑ کا اجازت نامہ دوبارہ منسوخ کردیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے اردو یونیورسٹی انتظامیہ پر دباؤ کے نتیجے میں یوم حسینؑ کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی تھی، تاہم بعدازاں آئی ایس او کے وفد اور وائس چانسلر کے درمیان مذاکرات کے بعد یوم حسینؑ کی اجازت دیدی گئی تھی جو اب دوبارہ منسوخ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی امن دن مختص کرنے سے نہیں عملی اقدامات اٹھانے سے آئے گا، علامہ ساجد نقوی

اردو یونیورسٹی ذرائع کی جانب سے یوم حسینؑ کے منتظمین کو اجازت نامہ منسوخ کرنے کی اطلاع دیدی گئی ہے۔

اس مناسبت سے یوم حسینؑ کا انعقاد کرنے والے طلباء کا کہنا ہے کہ امام حسینؑ پوری انسانیت کیلئے چراغ ہدایت ہیں، یہ کیسے مسلمان ہیں جو امام حسینؑ کے ذکر سے روک رہے ہیں، ہم کالعدم تنظیموں اور دیگر ناموں کو استعمال کرکے دھمکیاں دینے والی پیپلز پارٹی کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے چہرے اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے منافقانہ کردار کو عوام کے سامنے آشکار کریں گے۔

طلباء نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اپنی جماعت میں تکفیری عناصر کی موجودگی کا نوٹس لیں بصورت دیگر آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے اس تکفیری چہرے کو عوام کے سامنے لائیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button