دنیا

امریکہ کلسٹر بموں کے استعمال کو غیر قانونی سمجھتا ہے لیکن یوکرین کو وہی بم دیتا ہے، پوتین

شیعیت نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کلسٹر بموں کے استعمال کے سلسلے میں امریکہ کی دوہری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کلسٹر بموں کے استعمال کو غیر قانونی سمجھتا ہے لیکن یوکرین کو وہی بم دیتا ہے۔

روسی صدر پوتین نے سوچی میں اپنے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر لوکاشنکو سے ملاقات میں کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب امریکہ کلسٹر بموں کے استعمال کو جرم قرار دیتا ہے، یوکرین میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے انہیں استعمال کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ سرحد سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے کنٹرول سنبھال لیا ہے، عراقی بارڈر گارڈز

پوتین نے کہا کہ امریکہ، اپنے ہر مسئلے کو زور زبرستی، دھمکی یا پھر معاشی پابندیوں سے حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

روس کے صدر نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا، یوکرین جنگ میں شرکت کے لئے اپنے فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روس کے صدر نے الیگزینڈر لوکاشنکو سے ملاقات کے بعد سوچی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کے پاس کافی تعداد میں فوجی ہیں اور اسے اس جنگ میں شرکت کے لئے غیر ملکیوں کو بلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں امریکی اور روسی فضائیہ کے درمیان تصادم ہورہا ہے، امریکی نائب وزیردفاع کا انکشاف

پوتین نے مغرب کی جانب سے اس پروپگنڈے پر کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کا روس دورہ، علاقے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ خطرہ امریکہ پیدا کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button