مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس، علامہ راجہ ناصر عباس کی شرکت

07 نومبر, 2026 11:19

شیعیت نیوز : امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس اہم اجلاس میں امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن، سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، قائد حزب اختلاف سینیٹ و سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس، وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، چیف آرگنائزر سید ناصر شیرازی، ڈاکٹر شبیر سعیدی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوانوں کے مسائل سنیں، جائز مطالبات کی حمایت کریں، آیت اللہ اعرافی

دیگر شرکاء میں سابق وفاقی وزیر و سینیٹر نور الحق قادری، چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی، حافظ حمداللہ، ترجمان تحریک تحفظ آئین حسین احمد یوسفزئی اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر خالد یوسف چوہدری شامل تھے۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنانے، عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ اور درپیش سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی غور کیا۔

11:37 صبح نومبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔