آبنائے ہرمز شرائط ماننے تک نہیں کھلے گا، ترجمان ایرانی فوج

07 نومبر, 2026 11:11

شیعیت نیوز : جنگ میں شہید ہونے والے کمانڈروں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ ایرانی عوام کی مزاحمت کے باعث دشمن کو مختلف شعبوں میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی حکام کے مطابق جنگ کے براہ راست اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں جبکہ بالواسطہ اخراجات کا اندازہ لگانا فی الحال ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اقتصادی دباؤ سے ایران میں بدامنی پھیلانا چاہتا تھا، لیکن آج خود یورپی ممالک میں اقتصادی مسائل پر عوامی احتجاج جاری ہیں۔ جنرل اکرمی نیا کے مطابق ٹرمپ کو ڈیموکریٹس نے نہیں بلکہ ایرانی عوام کی استقامت نے شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سیستان و بلوچستان: فنوچ میں دہشت گردوں کا حملہ، اہل سنت عالم دین مولوی محمد یوسف قاضی شہید

انہوں نے مزید کہا کہ اس محاذ آرائی سے ایرانی قوم کے اتحاد اور مسلح افواج کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جنرل اکرمی نیا نے آبنائے ہرمز کی تزویراتی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم عالمی گزرگاہ پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے اور جب تک ایران کی شرائط تسلیم نہیں کی جاتیں، اسے نہیں کھولا جائے گا۔ انہوں نے امریکہ کو متنبہ کیا کہ اگر دوبارہ کوئی شرارت یا جارحیت کی گئی تو خطے اور اس سے باہر موجود امریکی اڈے اور مفادات ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کی زد میں ہوں گے اور رہبر معظم کے حکم کے مطابق دشمن کو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

11:28 صبح نومبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔