صنعاء: رہائشی مکانات پر امریکی پراکسی سعودی رجیم کی بمباری، 22 شہری شہید

07 نومبر, 2026 11:26

شیعیت نیوز : یمن کے دارالحکومت صنعاء کے علاقے بنی حشیش میں امریکی پراکسی سعودی رجیم کے جنگی طیاروں نے رہائشی مکانات پر وحشیانہ بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں 22 بے گناہ شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان ظالمانہ حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت نہتے شہریوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اقتصادی دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ لڑے گا، آبنائے ہرمز اور باب المندب بند رہیں گے

تفصیلات کے مطابق، امریکی سرپرستی میں ہونے والی اس جارحیت کے باعث کئی مکانات مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، جس سے امدادی کارروائیوں اور زخمیوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی حکام نے اس سنگین جنگی جرم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے یمن پر مسلط کردہ اس ظالمانہ جنگ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

11:37 صبح نومبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔