لبنان

حزب اللہ کا لیبیا کے طوفان اور سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار ہمدردی

شیعیت نیوز: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لیبیا کے طوفان کی تباہی اور تباہ کن سیلاب سے متاثر عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

المنار نے بتا یا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہزاروں لوگوں کے لقمہ اجل بننے اور لاپتہ ہونے پر لیبیا کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ امیر ممالک اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ قدرتی آفات سے متاثر لبیبا اور مراکش کے عوام کی مدد کریں۔

حزب اللہ کے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ہم جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لیے صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مراکش میں آنے والے زلزلے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور لیبیا میں آنے والے سمندری طوفان ڈینیئل نے اس ملک کے مشرق میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران و عراق کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

دوسری جانب لبنان میں الحلوا پناہ گزین کیمپ میں فتح اور حماس کے درمیان لڑائی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ الحلوا میں فتح اور حماس کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد جنگ بندی ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی، لبنانی فوج کی چھاؤنی میں فتح اور حماس کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد عمل میں آئی۔

یاد رہے کہ جمعرات میں الحلوا کیمپ میں بم دھماکوں کی خبر آئی تھی جس کے بعد دونوں گروہوں میں فائرنگ شروع ہو گئی تھی۔

گزشتہ ماہ عصبہ الانصار کے کمانڈر ابوقتادہ پر قتل کی ناکام کوشش کے بعد اس پناہ گزین کیمپ میں دونوں گروہوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button