ایران

ایران و عراق کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: ایران و عراق کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے اور اہم دو طرفہ، علاقائي اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عراق کے وزير خارجہ فواد حسین ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بدھ کی صبح تہران پہنچے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات و گفتگو کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران و عراق کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور، علاقائی تبدیلیوں اور ایران و عراق کے درمیان سیکوریٹی معاہدے پر عراق کی جانب سے عمل در آمد جیسے اہم موضوعات اس دورے میں فریقین کے وفود کے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہیں ۔

ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان موجودہ بردارانہ اور باعث افتخار تعلقات پر لگا ہوا دہشت گردی کا بدنما داغ فوری طور پر صاف ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردوں کو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا، فواد حسین

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان مذہبی، ثقافتی، اجتماعی اور جغرافیائی تعلقات موجود ہیں جس سے دونوں ممالک ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن گذشتہ سال کے اواخر میں تشکیل دیا گیا تھا جس کے بعد تہران اور بغداد کے درمیان روابط میں قابل قدر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اشیاء کی منتقلی کے لئے شلمچہ اور بصرہ کے درمیان ریلوے لائن اس سلسلے کی کڑی ہے۔ اسی طرح دونوں ممالک سیاحت کے شعبے میں بھی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔

عبداللہیان نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر عراقی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے مشترکہ موقف کے بارے میں مفید گفتگو ہوئی ہے۔

اس موقع پر امیر عبداللہیان نے اربعین کے ایام میں لاکھوں زائرین کی بہترین میزبانی پر عراقی حکام اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مغربی ممالک میں اسلام ہراسی کے واقعات کے پر عراق کے بروقت موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عراق، ایران اور سعودی عرب کے مشترکہ اقدامات قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button