پاکستان کی اہم خبریں

عظیم قائد محمد علی جناحؒ کی 75 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

شیعیت نیوز: برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت اور نصب العین دینے والے بانی پاکستان عظیم قائد محمد علی جناح کی 75 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

عظیم قائد محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت اور نصب العین دیا۔ قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948ء کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ ان کو ہم سے بچھڑے 75 برس بیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قائد اعظم کے نصب العین پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، علامہ راجہ ناصر

قائد اعظم کی آخری آرام گاہ کراچی میں موجود ہے۔ مزار قائد کے احاطے میں ہی ایوان نوادرات ہے جہاں بابائے قوم کے زیر استعمال رہنے والا سامان موجود ہے۔

قائد میوزیم کو حاجی محمد حنیف طیب نے 1988ء میں تعمیر کروایا تھا جہاں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے قلم سے لے کر کار تک ہر چیز محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قوم کا ہر وہ فرد قابل تعریف ہے جس نے متنازعہ بل کے خلاف تیاری کی، علامہ محمد امین شہیدی

قائد اعظم نے آزاد ملک تو حاصل کر لیا لیکن زندگی نے ان سے وفا نہ کی۔ قیام پاکستان کے ایک سال بعد ہی 11 ستمبر 1948ء کو بانی پاکستان انتقال کر گئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button