اہم ترین خبریںپاکستان

قوم کا ہر وہ فرد قابل تعریف ہے جس نے متنازعہ بل کے خلاف تیاری کی، علامہ محمد امین شہیدی

شیعیت نیوز: امت واحدہ کے سربراہ معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ اللہ، رسولؐ اور آپکی اولادوں کی ولایت پر کامل ایمان، دینی اقدار کی محبت، بزرگ علماء اور قائدین کے اخلاص، قوم کی یکجہتی، مکتب اہل البیتؑ کے تمام پیروکاروں کے اتحاد اور ذاکرین خطباء علماء اور جوانوں کے اتفاق کے نتیجے میں یکم ربیع الاول کے اسلام آباد اجتماع سے قبل ہی چوری چھپے پیش کرده چور بل صدر پاکستان نے اعتراض لگاکر مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل نے یکم ربیع الاول ملک گیر اجتماع ملتوی کردیا

اس بنا پر قیادت کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے کہ بل کی اصل صورت حال اور نتائج واضح ہونے تک یکم ربيع الاول کا اجتماع ملتوی کیا جارہا ہے، قوم کا ہر وہ فرد قابل تعریف اور لائق تحسین ہے جس نے اس موقع پر پورے ایمانی جزیے کے ساتھ اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور میدان میں اترنے کی بھرپور تیاری کی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر دشمن کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ تشیع کے فرزندوں کو اس معاملے میں کنفیوز کرکے باہمی اختلاف کاشکار اور دست و گریبان کرے تاکہ اس عظیم اتحاد اور یکجہتی کی فضاء متاثر ہوجائے۔

علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ مومنین اپنی صفوں میں اتحاد اخوت اور اعتماد کی فضاء قائم رکھیں اور دشمنوں کی تمام ریشہ دوانیوں پر نظر رکھتے ہوئے اپنی بیداری اور شعور کا ثبوت دیں، اللہ تعالی ہم سب کو امام حسین علیہ السلام کے ساتھیوں میں شمار فرمائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button