وزیر اعظم ذاتی طور پر زائرین اربعین کی واپسی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، عراقی حکام

08 ستمبر, 2023 06:37

شیعیت نیوز: عراقی وزیر اعظم شیاع السوڈانی ذاتی طور پر زائرین اربعین کی اپنے ملکوں کو واپسی کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہے ہیں۔

المعلومہ نے بتایا ہے کہ عراق کے زائرین کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ احسان العوادی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی ذاتی طور پر زائرین اربعین کی واپسی کے پراسس کی نگرانی کر رہے ہیں۔

العوادی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اعلیٰ سیکورٹی کمیٹی اور سروس کمیٹی کو کربلا سے آخری زائرین کی روانگی تک 24 گھنٹے پوری طرح تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

عراق کی زائرین کمیٹی کے سربراہ نے المعلومہ کے ساتھ گفتگو میں مزید کہا کہ السودانی نے زائرین کی واپسی کے منصوبے کے تحت زائرین کو جنوبی عراق کے صوبوں تک پہنچانے کے لیے مزید بسیں کرائے پر دینے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس اختتام پذیر ہونا شروع

انہوں نے خاص طور پر نجف اشرف سے جنوبی سرحدی علاقے تک زائرین کے ساتھ کسی قسم ناروا سلوک کو روکنے کے لیے اربعین پلان کے احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔

العوادی نے مزید کہا کہ عراقی وزیر اعظم صوبائی گورنروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تا کہ طے شدہ اربعین پلان کہ جس میں اس سال زائرین کی بے مثال تعداد ریکارڈ کی گئی ہے، پر مکمل عملدرآمد کیا جا سکے۔

دوسری جانب دوسری جانب عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے سربراہ عمر الوائلی نے کہا کہ اربعین کی زیارت کے بعد بیس لاکھ سے زیادہ ایرانی زائرین ملک چھوڑ گئے۔عراقی سرحدی گزرگاہیں بڑے پیمانے پر اور باقاعدہ طور پر زائرین کی واپسی کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔

الوائلی نے مزید کہا کہ بیس لاکھ سے زیادہ افراد عراق چھوڑ کر اپنے ملکوں کو روانہ ہوئے اور آنے والے وقتوں میں یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی۔

سرحدی گزرگاہوں کی فیلڈ وزٹ کے دوران، عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے سربراہ نے اربعین کی خدمات اور حفاظتی منصوبوں کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششوں پر زور دیا۔

2:56 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top