سعودی عرب

ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ ریاض کی ترجیحات میں شامل، سعودی سفیر عبد اللہ العنزی

شیعیت نیوز: ایران میں سعودی عرب کے سفیر عبد اللہ العنزی نے تہران آمد کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 میں ریاض و تہران کے تعلقات میں توسیع ترجیحات میں شامل ہے۔

عبد اللہ العنزی نے کہا کہ سعودی قیادت کی رہنمائی زیادہ وسیع تعلقات پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ویژن 2030 کی پالیسیاں اسٹریٹجک نظریات کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع پر استوار ہیں جس کی بنیاد پر اچھی ہمسائگی کے اصولوں، مفاہمت ، تعمیری و با مقصد مذاکرات، اور باہمی احترام کی تقویت ہوتی ہے اور اس سے دو برادر ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے ایران کے سفیر کی سعودی عرب روانگي کے ساتھ ہی سعودی عرب کے ایران میں نئے سفیر بھی تہران پہنچ گئے ۔ سعودی عرب میں ایران کے نئے سفیر علی رضا عنایتی بھی ریاض پہنچ گئے ہيں ۔

عبد اللہ العنزی سعودی عرب کی ایک معاشی و سیاسی ہستی ہیں جو عمان میں بھی سعودی عرب کے سفیر رہ چکے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : روحانیت ، حقیقت اور توحید کی راہ میں مـضبوط قدموں سے آگے بڑھیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

دوسری جانب ایران کے سفیر سعودی عرب اور سعودی عرب کے نئے سفیر تہران پہنچ گئے۔

ارنا کے فارن پالیسی کے مطابق، سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی تہران پہنچ گئے۔ سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی بھی چند گھنٹے قبل ریاض گئے ہیں۔

عبداللہ بن سعود العنزی، جو ایک اقتصادی اور سیاسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، اس سے قبل عمان میں سعودی عرب کے سفیر تھے۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرتے ہوئے دونوں ممالک نے 7 سال بعد باضابطہ طور پر اپنے تعلقات کو اعلیٰ ترین سطح پر بحال کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button