تکفیری گروہ جب دلیل نہیں دے سکتا تو توہین کے فتوے لگاتا ہے، مولانا یسیٰین قادری
شیعیت نیوز : اہلسنت عالم دین، مولانا یسیٰن قادری نے گزشتہ دنوں میں وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحتی بیان دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار گیلانی نے مناظرے کی دعوت دی تھی، اور صحافی اویس ربانی کے توسط سے ایک جگہ بیٹھنا طے پایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے عقیدے پر قائم ہوں، بعداز نبی مولا علیؑ کو افضل مانتا ہوں اور قرآن و حدیث سے ثابت بھی کر سکتا ہوں
میں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں روایات عام انسانوں کے سامنے رکھیں، اگر اس کو گستاخی کہتے ہیں تو فتوے روایات پر لگائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تکفیری، ناصبی گروہ قرآن و حدیث کے مقابلے میں عام لوگوں کے قصے کہانیاں لاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جارح طاقتیں یمن کے خلاف کسی بھی اقدام کے نتائج کی بابت خبردار رہیں، انصاراللہ
جب ان کے پاس کوئی دلیل نہیں بچتی، تو انسان پر توہین اور گستاخی کے فتوے لگاتے ہیں اور عوام کو اشتعال دلاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات کا حلف پہلے ہی دے چکا تھا کہ میرا کسی بھی شخصیت کے بارے میں کوئی گستاخی یا توہین کا ارادہ نہیں ہے۔
یہ تکفیری گروہ ملک کے امن، اتحاد بین المسلمین اور حقائق کا کھلا دشمن ہے۔
جب اپنی ہار دیکھتے ہیں تو سرعام دہشتگردی کرکے لوگوں کو مارنا شروع کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہودیوں والی صفت کو اپنایا، ویڈیو کو کاٹ کر اپلوڈ کردیا، اپنی مرضی سے۔
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی یہ مطالبہ کیا کہ ایسے امن دشمن اور اسلام دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔







