پاکستان

استاد شہید مرتضٰی مطہری کون تھے؟

یکم مئی یومِ شہادتِ استادِ مطہری ہے جسے ایران میں یومِ معلم کے عنوان سے منایا جاتا ہے اور اس دن تمام اساتذہ کو ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

شیعیت نیوز : یکم مئی یومِ شہادتِ استادِ مطہری ہے جسے ایران میں یومِ معلم کے عنوان سے منایا جاتا ہے اور اس دن تمام اساتذہ کو ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

مفکر اسلام استاد مطہری کو معلم انقلابِ اسلامی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

آیت اللہ شہید مرتضیٰ مطہری انقلابِ اسلامی کے فعال رہنما اور کئی علوم پر دسترس رکھنے والے بلند پایہ عالم دین تھے۔

آپ کو بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ کی شاگردی اور اسلامی تحریک کے آغاز سے ہی امام راحل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کا ہدف یہ ہے کہ نوجوانوں کو علماء سے دور کر دیا جائے، نمائندہ رہبر معظم

استاد شہید مرتضٰی مطہری نے اپنی پرمغز تقاریر اور تحیر العقول تصانیف کے ذریعے انقلابِ اسلامی کی فکری بنیادوں کو مضبوط کیا اور لبرل اور کمیونسٹ عناصر کے ہاتھوں انقلاب کو نقصان پہنچنے سے بچایا۔

استاد شہید مرتضیٰ مطہری رحمۃ اللّٰہ علیہ نے مختلف موضوعات پر سینکڑوں کتابیں لکھ کر دین ناب محمدی (ص) کی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے شہید استاد مطہری رحمۃ اللّٰہ علیہ کی کتب کا مطالعہ کرنے کی تلقین کی ہے۔

یاد رہے کہ انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے صرف 80 دن بعد، دہشتگرد گروپ فرقان نے ان کو 1979ء میں تہران میں ٹارگٹ کر کے شہید کردیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button