رہبر معظم کا یوم معلم پر اساتذہ کے اجتماع سے خطاب
شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح مایہ ناز مفکر استاد شہید آیت اللہ مرتضیٰ مطہری کی شہادت کی برسی اور یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر سے آئے ہوئے ٹیچروں سے ملاقات کی۔
انھوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس، نوجوانوں اور جوانوں کو اسلامی انقلاب کی پالیسیوں اور رویے کی منطق سے باخبر ہونا چاہیے اور انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ قوم کے "امریکا مردہ باد” اور "اسرائيل مردہ باد” کے نعروں کے پیچھے کون سی منطق چھپی ہوئي ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر دسیوں لاکھ بچے اور نوجوان، دوست اور دشمن محاذ سے آگاہ ہو جائيں اور دشمنوں کے اہداف کے مقابلے میں ‘ویکسینیٹڈ’ ہو جائیں تو دشمنوں کی میڈیا اور سیاست کے میدان میں کی گئي بے پناہ سرمایہ کاری بے سود ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام
امریکی یونیورسٹیوں میں صیہونی حکومت کے جرائم پر احتجاج اور اس کا دائرہ بڑھ کر یورپی یونیورسٹیوں تک پہنچ جانے سے واضح ہو جاتا ہے کہ عالمی رائے عامہ اب بھی غزہ کے مسئلے میں حساس ہے۔
اسرائيل کے جرائم کے خلاف اسٹوڈنٹس کے "پرامن اور غیر تشدد آمیز احتجاج” کے سلسلے میں امریکا اور اس کے اداروں کے رویے کو، امریکی حکومت سے بدگمانی کے سلسلے میں ایران کے موقف کی درستگی کی ایک اور دلیل ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ مسئلۂ فلسطین کا حل، ایران کی جانب سے دی گئي تجویز یعنی فلسطین کو مسلمانوں، عیسائيوں اور یہودیوں سمیت اس کے اصلی مالکوں کو لوٹایا جانا ہے۔
انھوں نے اس سلسلے میں کہا کہ جب تک فلسطین اس کے اصل مالکوں کو واپس نہیں ملے گا تب تک مغربی ایشیا کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔







