اہم ترین خبریںسعودی عرب

مکۃ المکرمہ میں تاریخ ساز اتحادو وحدت کانفرنس سے شیعہ سنی علمائے کرام کا خطاب

انہوں نے تقسیم اور اختلاف سے بچنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’ پیغمبر اسلام کی سنت پرچلنا اور اس پرعمل کرنا ضروری ہے جس میں ہمارے لیے تمام احکامات اور ہدایات موجود ہیں۔

شیعیت نیوز:سعودی عرب میں تاریخ ساز اتحاد و حدت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے نے شرکت کی ۔

ایران کی مجلس خبرگان سے وابستہ آیت اللہ مبلغی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت دو روزہ عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مملکت کے مفتی اعظم اور علماء کمیٹی کے سربراہ شیح عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’اسلام معاشرتی دین ہے، جو اتحاد ملت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔‘
انہوں نے تقسیم اور اختلاف سے بچنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’ پیغمبر اسلام کی سنت پرچلنا اور اس پرعمل کرنا ضروری ہے جس میں ہمارے لیے تمام احکامات اور ہدایات موجود ہیں۔
کانفرنس سے مختلف اسلامی ممالک کے علمائے کرام نے بھی خطاب کیا
جن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے آیت اللہ الشیخ احمد مبلغی، مصر کے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار جمعہ، انڈونیشیا کی علماء کمیٹی کے صدر شیخ مفتاح الاخیارعبدالغنی

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب مستعفی حکومت کی حمایت چھوڑ دے، یوسف الفشی

پاکستان کے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ترکیہ کے دینی امور کے صدر ڈاکٹر علی بن عبدالرحمان ارباش، عراق کے ڈاکٹر جواد الخوئی، افریقی اسلامی  اتحاد صدر شیخ محمد الماحی بن شیخ ابراہیم اور ملائیشین اسکالرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد بن عبدالعزیز شامل تھے۔
کانفرنس میں مسلم ورلڈ لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس میں کانفرنس کے نتائج کو عملی شکل میں نافذ کرنے کے لیے آو آئی سی اور رابطہ کے مابین تعاون کرنا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کی اسلامی فقہ اکیڈمی اور او آئی سی کی بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت  علمی تحقیق میں تعاون کو فروغ دینا اور رواداری و اعتدال پرعمل کرتے ہوئے اسلامی اتحاد کو مستحکم بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button