شام میں ایرانی قونصل خانہ پر اسرائیلی حملہ، سعودی عرب کی شدید مذمت
شیعیت نیوز: سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بہانے یا کسی بھی جواز کے تحت سفارتی مراکز پر حملہ قابل مذمت ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی قونصلر سیکشن پر حملے کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو دمشق حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، رہبر انقلاب اسلامی
سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ریاض کسی بھی بہانے اور کسی جواز کے تحت سفارتی مراکز پر حملے کو مسترد کرتا ہے۔
جو کہ بین الاقوامی معاہدوں اور سفارتی استثنی کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔







