اہم ترین خبریںسعودی عرب

تمام ممالک اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کریں، محمد بن سلمان

شیعیت نیوز: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برکس اجلاس سے ورچوئل خطاب میں تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

سعودی ولی عہد نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی جبری بے گھری کو سختی سے مسترد کردیا۔

ولی عہد نے غزہ میں شہریوں کی مدد اور حفاظت کے لیے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کیا۔

سعودی عرب کی جانب انسانی امداد کے لیے عوامی عطیہ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

جس کے تحت اب تک نصف بلین ریال جمع ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button